Thyphoid Bukhar ka ilaj | Thyphoid fever treatment in Urdu

0

ٹائیفائیڈ بخارکا علاج



:اسباب

یہ ایک متعدی مرض ہے جو ایک بیکٹریا  کے باعث ہوتا ہے۔ غیر معیاری کھلی مندی اور خراب غذا میں، آلودہ پانی ، برف وغیرہ کا استعمال بھی اس مرض کا سبب بن سکتے ہیں ۔ متاثرہ مریض کے ساتھ کھانا کھانے، پانی پینے اور دیگر اشیاء کے استعمال سے بھی یہ مرض ہو جاتا ہے۔


: علامات

  بخار ہوتا ہے، پیاس شدت سے لگتی ہے ، منہ کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے، بھوک نہیں لگتی، کوئی بھی چیز کھانے کو دل نہیں کرتا ، مریض کو نقابت ہوتی ہے جسم کی رنگت زرد ہو جاتی ہے، تین چاردن بخار رہنے کے بعد گردن اور سینے پر موتیوں کی طرح چمک دار چھوٹے چھوٹے دانے نظر آتے ہیں، گھبراہٹ اور بے چینی بھی ہوتی ہے۔ 

:علاج

صبح و شام : نا میکس پلس سیرپ ایک چھیچ (چائے والا ) بعد از غذا ایون اپ نا تک ایک پیچ (چائے والا ) رات سونے سے پہلے، قرشی خمیرہ مردارید 1/2 چھیچ (چائے والا ) 

:غذا

نرم اور زود ہضم غذا کا استعمال کروائیں۔ رونی کی بجائے دلیہ کھچڑی ، بریڈ اور کیک وغیرہ کا استعمال کروائیں۔ تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کروائیں۔ تازہ پھلوں کا جوس زیادہ مقدار میں اور وقفہ وقفہ سے استعمال کروائیں۔ اچھی طرح ابلا ہوا انڈا کھلائیں۔ سالن اور کھانے کی اشیاءکو نیم گرم کھلانا چاہئے۔

:پرہیز

 غیر معیاری اشیاء سے پر ہیز کروائیں۔ کچے انڈے ، گوشت ، پھل اور سبزی سے پر ہیز کروائیں ، پھل اور سبزی کو اچھی طرح دھوکر اور چھلکا اتار کراستعمل کروائیں ، سرخ مرچ، تیل اور بازار کی اشیاء سے پر ہیز کروائیں، پانی ابال کر پئیں ، مریض کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ، کھانا کھلانے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھولیں ۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !