آلو بخارا
عربی: اجاص
فارسی : آلوبخارا
انگریزی prunes
ماهیت : آلوبخادا مشہور پهل ہے.بیر کے برابر. رنگسرخی مائل بہ سیاہی مزہ ترش چاشنی دارہوتاہے.
اقسام: آلوبخارا بستانی اور کوہی دو قسم کاہوتا ہے. بستانی کئی قسم کاہوتاہے جن میں ایک قسم بڑی اور سیاہ ہے اسی کو بالعموم آلوبخارا کہتے ہیں.
مزاج: سردوتر.
افعال: مسکن صفراءوجوش خون. ملین امعاء.
استعمال: آلوبخاراگرمی کے دردسر، تپ صفراوی،قے،متلی اورپیاس کورکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. قلب کی حرارت و سوزش میں مفید ہے.
مقداخواک: تین عدد سے پانچ عدد (بطور مسہل پندرہ بیس تک)
مزید تحقیقات: آلوبخارا کے کیمیاوی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ اس میں حسب ذیل اجزاء پائے جاتےہیں.
(1)اجزاءلحمیہ (2)شحم(3)شکر(4)معدنی اجزاء مثلا کیلشیم،فاسفورس وغیرہ پائے جاتے ہیں.